
کو ئٹہ: جامعہ بلوچستان ، یو این ڈی پی اور صوبائی مختلف محکمہ جات کے مابین مشترکہ طور پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی، پرووائس چانسلرز ڈاکٹر محمد عالم مینگل، ڈاکٹر سعود تاج، مختلف محکمہ جات کے سیکریٹریز ،پی ایچ ای، لوکل گورنمنٹ اور یو اینڈ ڈی پی کر سربرہان سمیت دیگربھی موجود تھے۔ اس دوران مشترکہ طور پر باہمی سمجھوتے کے تحت یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ جس کے تحت اکیڈمیہ اور گورنمنٹ اینوویشن لیب کے قیام ،مختلف تربیتی، تجرباتی سرگرمیوں کے فروغ ، جدید ٹیکنالوجی کے زرائع ، ڈیٹا بیس اوراینوویشن لیب کے قیام میںمکمل تعاون اور متعلقہ افیسران اور ٹیکنیکل اسٹاف کی فراہمی۔اور اس حوالے سے مکمل معلومات اور اپنے قیمتی رائے اور آفس کے لئے جگہ کا تعین اور اینوویشن لیب کے مختلف سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ اداروں کے درمیان تعاون و اشتراک عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جامعہ بلوچستان اور صوبے کے دیگر محکمہ جات مشترکہ طور پر مختلف شعبوں میں تربیتی، تحقیقی، معلوماتی سرگرمیوں کو گورنمنٹ انوویشن لیب کے تحت مشترکہ طور پر پروان چڑھائیں گے۔ تاکہ جدید تحقیق و ٹیکنالوجی کے زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے محکمہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے سمیت کار آمد انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ کریں ۔ اور یقیناََ اس پروجیکٹ کے صوبے میں دور رس نتائج برآمد ہونگے اور تعلیمی ماہرین و محققین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پانی کے مسائل سمیت قدرتی معدنیات کو بروء کار لانے سمیت روزگار کے نئے زرائع دریافت کرنا ہے اور جامعہ بلوچستان اس حوالے سے اپنے تمام کاوشیں بروء کار لائے گی۔ تاکہ صوبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ اس موقع پر صوبائی محکمہ جات کے سیکریٹریز نے جامعہ بلوچستان کے کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ مشترکہ طور پر جن منصوبوں پر ماہرین کی رائے اور تربیتی سرگرمیوں کے فروغ سے بہتر نتائج اخذ کئے جاسکیں گے۔ اور مستقبل کے لائے عمل کو طے کرنے اور منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ بعدازاں تمام اراکین نے انیوویشن لیب کا جائزہ لیا اور بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔


