اہم خبریںکھیل

پی سی بی کا اقبال امام کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نے اقبال امام کو قومی ویمنز ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈحکام نے اقبال امام کو یہ عہدہ سونپنے پر اتفاق کیاہے، قومی ویمنز ٹیم کی اگلی سیریز ملائیشیا کے خلاف انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے لیے نومبر کے آخری ہفتے میں پاکستانی ٹیم نے روانہ ہوناہے۔

اس کے بعد قومی ویمنز ٹیم آسٹریلیا میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔اقبال امام اس سے پہلے گرین شرٹس کے ساتھ عبوری ہیڈ کوچ کے طورپر ذمہ داریاں نبھارہے تھے،۔پی سی بی نے ہیڈکوچ کے عہدے کے لیے باقاعدہ اشتہار دے کر خواہشمندوں کے انٹرویوز بھی کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button