
پرتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ رضا الہی سے انتقال کرگئیں۔نوجوان بائولر نسیم شاہ والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے، انہوں نے اہل خانہ کے مشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے۔لوئیر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان بولر کی والدہ کا انتقال گزشتہ شب ہوا تھا۔ان کے سوگ میں قومی کرکٹرز نے منگل کوسیاہ پٹیاں باندھ کرآسٹریلیا اے کیخلاف پریکٹس میچ میں شرکت کی۔پی سی بی حکام کے مطابق نسیم شاہ کو والدہ کی انتقال کی اطلاع دے دی گئی تھی،
تاہم سفر کی طوالت اور اہل خانہ کے ساتھ نسیم شاہ نے بات چیت کے بعد وطن واپس نہ جانے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر ٹیم انتظامیہ اور ٹیم کے ارکان کو بہت افسوس ہے، اس صدمے پر قومی ٹیم کے تمام ارکان ان کے دکھ میں شریک ہیں۔




