لوکل بس ایسو سی ایشن کے رہنماؤں اور کمشنر کوئٹہ کے درمیان مذاکرت کامیاب ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر دیا

0 30

کوئٹہ : متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے رہنماؤں اور کمشنر کوئٹہ کے درمیان مذاکرت کامیاب ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔بدھ کوکمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ سے متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے صدرحاجی محمد اسحاق بازئی، شیر احمد بلوچ، محمد حنیف شاہوانی، ملک ضمیر شاہوانی، اختر محمد کاکڑ، بلند خان شاہونی، رمضان بازئی، ظفر بازئی، غلام رسول شاہوانی اوردیگر نے کمشنرآفس کوئٹہ میں ملاقات کی۔متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کمشنر کوئٹہ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلو چ نے متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے تمام جائز مطالبات تسلیم کر تے ہوئے انہیں یقین دہا نی کر ائی کہ انکے مطالبات جلد حل کئے جائیں گے جس پر متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے کوئٹہ شہر میں دو دن سے جاری لوکل بسوں کی ہڑتال ختم کرن کااعلان کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.