سونیا حسین اور عفان وحید ویب فلم میں ساتھ نظر آئیں گے
کر ا چی ( سٹاف رپورٹر ) دونوں فنکار جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ویب فلم میں نظر آئیں گے ۔ مذکورہ فلم کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے ۔سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سٹوریز میں اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا کہ ساتھی سٹار عفان وحید کے ساتھ میری آنے والی ویب فلم لیٹس بریک اپ صرف اردو فلکس پر دیکھیں۔اس ویب فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے ۔