اہم خبریںپاکستان

نیب نے آٹا، چینی اور ادویات چوروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا : رانا ثناء اللہ

لاہور  :   رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب نے آٹا، چینی اور ادویات چوروں کو ہاتھ تک نہیں لگایا، اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز انتقام کو پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پریزائیڈنگ افسروں کو خریدا گیا، ایسے پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے، جو تحریک انصاف کے سپورٹرز تھے، تاریخ میں پہلی بار دیکھا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ ہوئے۔

سابق وزیر قانون پنجاب نے شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنےکو افواہ قرار دیا اور کہا کہ میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہیں، شہباز شریف کی پارٹی قیادت چھوڑنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 15 کلو منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پیش ہوئے، شریک ملزم کے پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button