اہم خبریںبلوچستان

سینیٹ نے بلوچستان میں خصوصی ٹیکس چھوٹ کی قرارد اد متفقہ منظور کر لی

اسلام آباد  :  سینٹ نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان میں خصوصی ٹیکس چھوٹ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ بدھ کو قبائلی اضلاع میں ٹیکس چھوٹ کی قرارداد سینیٹر کہدہ بابر نے پیش کی۔ قرار دداد میں کہاگیاکہ حکومت نے25ویں آئینی ترمیم میں قبائلی علاقوں کی ٹیکس چھوٹ کا وعدہ کیا تھا،قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں غیر موصول شدہ ٹیکسز اور بجلی پر2018 سے2023ء ٹیکس چھوٹ دی جائے۔ قرارداد کے مطابق قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں کاروباری افراد کو جاری ایف ای ڈی ٹیکس نوٹس منسوخ کئے جائیں۔دریں اثناء سینیٹ نے نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین ترمیمی بل 2021اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہوا۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین ترمیمی بل 2021ایوان میں پیش کیا،بل کی سب نے حمایت کی جس پر اتفاق رائے سے بل کو پاس کرلیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button