اہم خبریںکھیل

بطور ٹیم ہم ناکام، پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا : مصباح

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انگلینڈ کی بی ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی مایوس کن ہے ، فیلڈنگ اور باؤلنگ ناقص رہی۔ پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر دفاع نہیں کرسکے ، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا۔انہوں نے کہا کہ پروٹیز کیخلاف ہوم اور اوے سیریز دونوں میں اچھا کھیلے اور درست سمت میں گامزن تھے ، انگلینڈ میں حالیہ سیریز کے بعد لگ رہا ہے وہیں کھڑے ہیں، یہ کارکردگی بطور ہیڈ کوچ میرے لیے سخت تشویش کا باعث ہے ، شکستوں کا صرف کھلاڑیوں یا کوچز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، یہ ٹیم کی ناکامی ہے ۔مصباح کا کہنا تھا کہ اگر پلیئرز حکمت عملی کے مطابق پرفارم نہیں کرپاتے تو جتنے ذمہ دار وہ ہیں، اتنے کوچز بھی ہیں، سیریز میں باؤلرز بجھے بجھے نظر آئے ، اگر انہوں نے پرفارم کیا تو بھی فیلڈرز نے ساتھ نہیں دیا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں 7 یا 8 کے رن ریٹ سے کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، اس لئے وکٹیں حاصل کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے ، فیلڈرز کیچ چھوڑیں تو رنز روکنا مشکل ہوجاتا ہے ، یہ تیسرے ون ڈے میچ میں ہوا، اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کریں گے ۔ مصباح الحق نے کہا کہ من پسند کھلاڑیوں کو فیور دینے کی بحث کبھی ختم نہیں ہوگی لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اور انگلینڈ کی ٹیم میں بڑا فرق، وہاں کا کرکٹ سیٹ اپ ہے ، انگلینڈ کا پول بہت بڑا ہے ، ان کے پاس کھلاڑیوں کا بیک اپ موجود ہے ، پاکستان میں ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو جلدی ٹیم میں شامل کرنا پڑتا ہے جس بنا پر کھلاڑی کے بیک اپ پر اتنی کرکٹ موجود نہیں جتنی انگلینڈ کے نئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کے پاس موجود ہوتی ہے ۔ مصباح الحق نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شاداب اور فہیم اشرف ٹیم کا بیلنس بناتے ہیں اسی لیے کھیلتے ہیں، تاہم عثمان قادر آل راؤنڈر کی ضرورت کو پورا نہیں کرتے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button