اہم خبریںبین الاقوامی
میکسیکو:فٹبال میچ میں سٹیڈیم پر فائرنگ،4ہلاک

میکسیکو سٹی : میکسیکو کے شہر کورناواکا کے سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال میچ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے ۔ حکام کے مطابق مسلح افراد ایک گاڑی اور 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے ، فائرنگ کے بعد وہ فرار ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق سپورٹس کمپلیکس جس علاقے میں واقع ہے ، وہ منظم جرائم کا گڑھ ہے ۔




