اہم خبریںپاکستان

جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ایف آئی اکے کے پانچ افسران کے گرفتاری

ویب ڈیسک:  کے مطابق جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ایف آئی اکے کے پانچ افسران کے گرفتاری کے بعد250 سے زائد افغان تاجروں، سرمایہ کاروں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا ہے

ایف آئی اے نے گزشتہ مہینے افغان مہاجرین کو جعلی پاسپورٹ جاری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی سمیت پانچ ملازمین اور ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا ایف آئی اے کے افسران نے کروڑوں روپے کے عوض غیر ملکی باشندوں کو جعلی پاسپورٹ جاری کیاتھا

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ڈھائی سو سے زائد افغان مہاجرین کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ حیات آباد، تہکال، دیر کالونی، افغان کالونی، رنگ روڈ، لطیف آباد سمیت دیگرعلاقوں میں رہائش پذیر ہیں

جبکہ ان کے کاروبار خیبر بازار، قصہ خوانی، شعبہ بازار، حیات آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہیں۔ 250سے زائد افغان مہاجرین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں زیادہ تر افغان تاجر شامل ہیں۔

افغان تاجروں کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے ناموں کو حتمی شکل دیدیا گیا ہے اورانہیں بھی شامل تفتیش کردیا جائے گا۔ جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں نادرا کے بعض ملازمین کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button