
ویانا: کینیا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ایلیویڈکپچوگے نے میراتھن کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا، وہ مقررہ فاصلہ دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔آسٹریا کے شہر ویانا میں کینیا کے ایتھلیٹ نے 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 59 منٹ اور چالیس سکینڈز یعنی 20 سیکنڈ پہلے طے کیا، وہ میراتھن کی تاریخ میں یہ فاصلہ دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔کپچوگے کے فنشنگ لائن عبور کرنے کے بعد ان کے مداحوں ، شائقین اور ساتھی ایتھلیٹس نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی البتہ ورلڈ ایتھلیٹک فیڈریشن نے اس ریکارڈکو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ اس کا مقف ہے کہ یہ ریکارڈاوپن چمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا۔میراتھن میں نیا ریکارڈ بنانے کیلئے دیگر معروف ایتھلیٹس بھی ایلیویڈ کپچوگے کی اس کوشش میں ان کے ساتھ دوڑے۔ورلڈ میراتھن فیڈریشن کے صدر سیباستین نے نائیجرین ایتھلیٹ کی کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔دوسری جانب کینیا میں ان کے ہم وطنوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔ واضح رہے کہ کپچوگے کے پاس میراتھن کا عالمی ریکارڈ بھی ہے جو انہوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن میں دو گھنٹے ایک منٹ اور 39 سیکنڈز کے ساتھ بنایا تھا۔




