
اسلام آباد: سائوتھ ایشین انڈر16گرلز نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 13رکنی قومی جونیئر ٹیم (کل)منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگی اور چمپئن شپ 18سے 22اکتوبر تک کھٹمنڈو نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ شامل ہیں، پاکستان چمپئن شپ میں چار میچ کھیلے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔21اکتوبر کو ریسٹ ڈے ہوگا جبکہ 22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی جبکہ مہرین ساگر ٹیم کی نائب کپتان ہونگی، دیگر کھلاڑیوں میں ماہین علیم، زمما سلطانی، مومل خورشید، ایمان رحمان، لائبہ ذوالفقار،شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، زینب راحیل، اممہ انیب، دینہ زاہد اوراقرا شفیق شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ شازیہ یوسف اور نیشا سلطان کو بالترتیب کوچ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔




