ٹرمپ کا یوکرائن اسکینڈل، مشکلات میں اضافہ، ایک اورمخبر سامنے آ گیا

0 37

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کے یوکرائنی ہم منصب زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو سے متعلق اسکینڈل میں اب ایک اور اطلاع دہندہ نے حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔ اس شخص کے وکیل کے مطابق یہ بھی امریکی انٹیلیجنس کا ایک اہلکار ہے، جسے اس بارے میں براہ راست معلومات حاصل ہیں کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائنی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا کچھ طے کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر زیلنسکی سے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے سیاسی حریف اور سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف یواکرئن میں چھان بین کرائیں۔ انہی الزامات کے پس منظر میں امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے ٹرمپ کے ممکنہ مواخذے کے لیے باقاعدہ چھان بین بھی شروع کی جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.