تحفظ ماحول کی تحریک کے عالمگیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے

0 33

آکلینڈ/سڈنی: تحفظ ماحول کی تحریک   نے کرہ ارض پر ماحول کے تحفظ کے لیے اپنے عالمگیر ماحولیاتی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ ان مظاہروں کا آغاز آج پیر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اس تحریک کے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے ایک بہت مصروف شاہراہ کو دھرنا دے کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ اس تحریک کے کارکنوں نے جرمن دارالحکومت برلن میں بھی معمول کی ٹریفک کو معطل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس تحریک کی طرف سے آج ہی لندن، پیرس، میڈرڈ، ایمسٹرڈم، نیو یارک اور بیونس آئرس سمیت دنیا کے درجنوں بڑے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.