وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ پنجاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے طلباء و طالبات کو پنجاب میں بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی
کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان دورہ پنجاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے طلباء و طالبات کو پنجاب میں بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے دونوں وزرائے اعلی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی تھی۔اسکے علاوہ پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلباء کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں تعلیم کے حصول میں جتنا ہو سکے آسانی پیدا کریں گے ،تعلیم انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے انسان کی زندگی میں شعور پیدا کرتی ہے اسی لیے تعلیم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض قرار دیا گیا ہے اللہ تعالی نے انسان کوْ جن اوصاف و امتیازات سے نوازا ہے ان میں سے دو انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ایک علم اور دوسرا اخلاق ،علم کا تعلق دماغ اور اخلاق کا تعلق دل سے ہوتا ہے لیکن یہ دونوں اوصاف حصول تعلیم سے ہی بڑھتی و سنورتی ہیں۔تعلیم کی اہمیت و ضرورت کو جانتے ہوئے صوبائی حکومت نے اپنے 419 ارب کے بجٹ میں 60 ارب تعلیم کے لیے مختص کئے ہیں،موجودہ حکومت پْورے مْلک میں ایک ہی تعلیمی نظام رائج کرنے کی خواہاں ہے۔ جس سے تمام طلباء و طالبات کو یکسر مواقع میسرہونگے اور تعلیمی میدان میں مقابلہ کرنے میں بھی مزہ آئے گا،موجودہ حکومت جانتی ہے کہ طلباء و طالبات کا روشن مستقبل ملک کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔