آئی جی بلوچستان کی گاڑیوں کو کوئٹہ ریجن ،کاونٹر ٹییریزم ڈیپارٹمنٹ ، سبی ریجن اور لورالائی ریجن کو فراہم کرنے کی ہدایت

0 39

کوئٹہ:  انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستا ن محسن حسن بٹ نے کہا کہ بلوچستان کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید تربیت اور آلا ت فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان پولیس کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں میں اضافہ کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وقوعہ کے شواہد حاصل و محفوظ کرنیوالی جدید آلات سے لیس گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی ، ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر فداحسن شاہ بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے تمام شعبوں میں جدت لانے کے لئے موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت ، پاک فوج اور دیگر اداروں کے مشکور ہیں جن کے تعاون اور معاونت سے پولیس کی کارکر دگی میں بہتری لائی گئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کامیابی ملی ہیں انہوںنے کہا کہ پولیس کو دہشت گردی ، دھماکہ اور چوری وغیرہ کے واقعات میں کرائم سین (جائے وقوعہ ) سے شوائد حاصل، محفوظ رکھنے اور فنگرپرنٹ حاصل کرکے اصل محرکات تک پہنچے کے لئے جدید آلات سے استفا دہ حا صل کرنے کی ضرورت رہی ہیں اس سلسلے میں عالمی ادارہ یو این او ڈی سی (UNODC)کی معاونت سے چھ عدد گاڑیاں فراہم کی گئی ہیںجس سے بھر پور استفا دہ حا صل کرتے ہوئے شوائد کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی گی اور سنگین واقعات کا تدارک بھی ہوگا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے گاڑیوں کا معائنہ کیا اور اس میں موجود آلات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جدید آلات کی عدم دستیابی سے کرائم سین ضائع ہونے کی وجہ سے اصل محرکات کے شوائد میں دشواریاں در پیش تھی اْنہیں بتایا گیا کہ ہر گاڑی کے ساتھ پولیس کے تربیت یافتہ اہلکاربھی موجود رہیں گے جنہیں اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔آئی جی پولیس بلوچستان نے گاڑیوں کو کوئٹہ ریجن ،کاونٹر ٹییریزم ڈیپارٹمنٹ ، سبی ریجن اور لورالائی ریجن کو فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.