وزیراعظم کا مصدق ملک کو ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی پر خراج تحسین
وزیراعظم سے ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں پیش کیا، انہوں نے ڈاکٹر مصدق ملک کے اندازِ بیان اور اردو زبان پر دسترس کو بھی سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا مثبت تاثر اور تشخص اجاگر کرنے کے لیے تحمل اور فکری صراحت پر مبنی سفارت کاری کا نیا معیار متعارف کرایا گیا جو قابلِ تعریف ہے۔
