سعودی فوجی اتحاد کے الحدیدہ بندرگاہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے

0

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ کارروائی کے دوران الحدیدہ بندرگاہ پر حوثیوں کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ شمالی گورنریٹس صعدہ میں بھی متعدد اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ان فضائی حملوں سے چند گھنٹے قبل سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ بندرگاہ کے مخصوص حصوں سے عام شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ جاری کی تھی۔

 

ادھر حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا تھا کہ اگر الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیا گیا تو جوابی کارروائی میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.