فخر زمان کی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹرائی سیریز جیت لی

0

پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا فائنل جیت لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، فخر نے کیریئر کی 12ویں سنچری اسکور کی۔

وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فخر اور سعد بیگ نے تیسری وکٹ پر 149 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آل راؤنڈر عرفات منہاس نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے تین اور فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تھکشانا اور ویلالگے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کمندو مینڈس کی 131 رنز کی اننگز رائیگاں گئی اور پون رتنائکے 77 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، سلمان آغا، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا تھا کہ ہم مکمل اعتماد کے ساتھ کھلیں گے۔ ہم نے سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹرائی نیشن سیریز سے متعلق ہر کھلاڑی کو علم ہے اسے کیا کرنا ہے، مجھے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، امید ہے جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم میں 1 تبدیلی کی گئی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کا ٹاس کے کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں نمی ہوتی ہے اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا، کوشش ہوگی شروع میں زبردست بولنگ سے اچھا آغاز کریں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان بیماری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے ہیں، فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.