مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نےبھارتی صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی
مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے معروف بھارتی صحافی اور این ڈی ٹی وی کی سابقہ اینکر نِدھی رازدان سے شادی کرلی۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوا۔ اس پوسٹ میں انہوں نے نِدھی رازدان کو بھی ٹیگ کیا اور ساتھ انگوٹھی کا ایموجی بھی لگایا۔ نِدھی رازدان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہی تصاویر شیئر کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا تھا۔
واضح رہےکہ عمر عبداللہ کی پہلی شادی 1994 میں پائل ناتھ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔تاہم 2009 سے دونوں میاں بیوی الگ الگ رہنے لگے تھے۔عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم جب کہ پائل ناتھ اور دونوں بیٹے نئی دہلی میں رہتے تھے۔
کئی سال تک جاری رہنے والی قانونی جدوجہد کے بعد رواں سال جولائی کے آخر میں سپریم کورٹ نے دونوں کو طلاق کی اجازت دی تھی۔
