ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک اور ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

0

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی گفتگو کا موضوع بن گئے ہیں۔ اس بار دونوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں عاصم اظہر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شروع ہوئیں۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 30ویں سالگرہ منائی اور تقریب کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ پوسٹ کی نویں سلائیڈ نے خاص طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی، جن کا خیال ہے کہ اس میں ہانیہ عامر بھی موجود ہیں۔

صارفین نے کمنٹس میں اس کلپ کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس میں ہانیہ اور عاصم ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے اسے ہانیہ کی کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی اسکوٹر ویڈیو سے بھی جوڑا، جس میں عاصم اظہر کا نیا گانا سنائی دے رہا تھا۔ صارفین کے مطابق دونوں ویڈیوز میں دکھائی دینے والی جگہ بھی ایک جیسی محسوس ہوتی ہے۔

عاصم کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ نویں سلائیڈ میں ہانیہ نظر آرہی ہیں، جبکہ دوسرے صارف نے دعویٰ کیا کہ اس میں دونوں کک اسکوٹر پر موجود ہیں۔ ایک اور تبصرے میں نویں سلائیڈ کو پوسٹ کا اصل دلچسپ حصہ قرار دیا گیا۔ بعض مداحوں نے دوسروں کو ہانیہ کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر دونوں ویڈیوز کا موازنہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہونے والے ان تبصروں اور قیاس آرائیوں کے حوالے سے دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.