کویٹہ سے شارجہ جانے والی فلائٹ کوئٹہ ائیرپورٹ پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئ

0

کویٹہ سے شارجہ جانے والی فلائٹ کوئٹہ ائیرپورٹ پر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئ ٹیک آف کے دوران اچانک دونوں انجن فیل ہوگئے اور جھٹکے کھاتے ہوئے رن وے کے آخری مقام پر رک گئ
اب یہ فلائٹ کل صبح روانہ ہوگی آج (30 اکتوبر 2026) ائیر عربیہ کی شارجہ (SHJ) سے کوئٹہ (UET) کی پرواز G9 567 اپنے مقررہ وقت پر لینڈ کر گئ لیکن ایک بجے کے قریب واپس شارجہ کیلئے روانہ ہورہی تھی کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر رن وے پر ٹیک آف کے دوران آخری مقام پر جہاز کے دونوں انجن میں خرابی پیدا ہوگئ اور اچانک بند ہوگئ اور جہاز اڑنے کے بجائے رن وے کی آخری حد پر جھٹکے کھاتے ہوئے رک گئ اور جہاز کو واپس مشین کے ذریعے واپس لایا گیا اور مسافروں کو آف لوڈ کردیاگیا معلوم ہواہے کہ جہاز میں اکثریت مسافر عمرہ زائرین تھے جوکہ شارجہ ائیرپورٹ سے کنکٹنگ فلائٹ کے ذریعے حجاز مقدس عمرہ کرنے جارہے تھے ائیر عربیہ کوئٹہ آفس رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ اب یہ فلائٹ کل صبح کویٹہ سے روانہ ہوگی انھوں نے جہاز کی تاخیر کا سبب جہاز میں فنی خرابی بتایا لیکن کسی متوقع حادثے کے حوالے سے کچھ بتانے سے انکار کیا جہاز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس فلائٹ میں اکثریت ژوب اور شیرانی کے علاقوں کے عمرہ زائرین سوار تھے ایک مسافر نے بتایا کہ جہاز رن وے پر تیزی سے دوڑتا ہوا اڑنے کے وقت اچانک انجن بند ہوگئے اور جہاز لڑکھڑاتے ہوئے رن وے کے آخری مقام پر رک گیا اس دوران جہاز کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سخت خوف زدہ ہوئے بعد میں آدھے گھنٹے تک جہاز وہاں کھڑی رہی اور دوسرے مشین کے ذریعے واپس ٹرمینل لایا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.