بھارتی حکومت کو پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آنے کا خوف ہے: فیصل قریشی
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں نے بھارتی ناظرین کو یہ جاننے کا موقع فراہم کیا کہ پاکستانی بھی عام اور تعلیم یافتہ لوگ ہیں، اسی وجہ سے بھارتی حکومت نے پاکستانی ڈراموں کے اثرات کو روکنے کے لیے پابندی عائد کرنے کی کوشش کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظرین پاکستانی مقبول ڈراموں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور حالیہ عرصے میں نشر ہونے والے پاکستانی ڈراموں کو بھی بھارت میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
فیصل قریشی کے مطابق پاکستانی ڈراموں پر پابندی کے بعد بھارتی ناظرین نے وی پی این کا استعمال شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں بھارتی حکومت کو اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
انہوں نے گفتگو کے دوران پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت اور بھارتی ناظرین کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
