چین کا مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے تعمیری کردار جاری رکھنے کا اعلان
خبرایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یو اے ای کے صدر کے خصوصی ایلچی خلدون خلیفہ المبارک سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ یی نے مشرق وسطیٰ میں جامع جنگ بندی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
خبرایجنسی کے مطابق وانگ یی نے کہا کہ خطے میں جاری تنازعات کے سیاسی حل کیلئے مذاکرات جلد از جلد بحال کئے جانے چاہئیں۔
یو اے ای کے صدر کے خصوصی ایلچی خلدون المبارک کا کہنا تھا کہ یو اے ای علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے۔
