بلوچستان پولیس کی تین ہفتوں میں بڑی کارروائیاں، 838 ملزمان گرفتار، 8 مغوی بازیاب

0

کوئٹہ :بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاریوں اور مفرور سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 1067ملزمان کو گرفتار کرکے 8مغویوں کو بازیاب کرانے کے علاوہ ان کے قبضے سے پسٹل 122، کلاشنکوف 4، شارٹ گن 8، راﺅنڈ787، میگزین 70، اور بھاری مقدار میں منشیات 3مسروقہ گاڑیاں ،20 موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فون برآمد کرکے 2500 سے زائد گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر کوئٹہ سمیت صوبے کی 9 رینجز میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت خصوصی مہم جاری ہے۔جس کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہے جس کے تحت مختلف کارروائیوں میں 135 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن ،پسٹل122 ، کلاشنکوف4، رائفل 8، گولیاں787 ، میگزین70 اور 94 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس 90 کلو 771 گرام ،آئس 12 کلو 625 گرام ،افیون 4 کلو 20 گرام ،کرسٹل 285 گرام ،بھنگ 5 کلو 640 گرام ، ہیروئن600 گرام اور شراب کی 36 بوتلیں قبضے میں لی گئیں۔اس کے علاوہ 3 مسروقہ گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں اور 12 موبائل فون بھی برآمد کیے۔ اور دفعہ 550 کی خلاف ورزی پر 8 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیا گیا چیکنگ کے دوران 2,510 گاڑیوں سے کالے شیشے اتار ے گئے۔بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تعطل کارروائیاںجاری رکھے گی۔ پولیس اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے لئے تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور عوامی شکایات پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے انہیں مسائل سے چھٹکارا دلایاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.