ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خارجی دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن پرصدرمملکت وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا،صدرمملکت کاکہنا تھاکہ مؤثرکارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورکس کو کمزور کررہی ہیں اورعزم استحکام وژن کےتحت دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک کارروائیاں جاری رکھی جائیں،بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے عزائم ہرقیمت پر ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم نےکہافتنۃ الخوارج کےخلاف کارروائیاں دہشتگردوں کےنیٹ ورکس پر کاری ضرب ہیں،فتنۃ الخوارج کےمکمل خاتمے کے لیےریاست اپنے عزم پر قائم ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
