کراچی رہائش کےلیے دنیا کا چوتھا بد ترین شہر قرار، بہترین شہر کونسا ہے؟
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا شمار رہنے کے اعتبار سے دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔
دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی 2026 کی عالمی درجہ بندی میں کراچی 173 شہروں میں 170 ویں نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ اس درجہ بندی میں کراچی سے نیچے صرف 3 شہر ہیں جن میں ڈھاکا، دمشق اور طرابلس شامل ہیں۔
رپورٹ ایک بار پھر اس حقیقت کی یاد دہانی کراتی ہے کہ کسی شہر کو صرف بلند و بالا عمارتیں نہیں بلکہ محفوظ ماحول، معیاری صحت و تعلیم، مؤثر ٹرانسپورٹ، صاف فضا اور بہتر شہری سہولیات ہی رہنے کے لیے بہترین مقام بناتی ہیں۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق کوپن ہیگن، ویانا اور ملبورن بہترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔ مسقط، کویت سٹی، عمان اور مناما سب سے زیادہ تنزلی کا شکار رہے جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے 15 شہروں میں 10 چینی شہر شامل ہیں
