نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر دستک دیتا اور گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا، سوارا بھاسکر
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک فلم ڈائریکٹر کے نامناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے میں دھت رات گئے ان کے دروازے پر دستک دیتا رہا اور ان سے گلے ملنے پر اصرار کرتا رہا۔
ریئلٹی شو رائز اینڈ فال میں گفتگو کے دوران انھوں نے ڈائریکٹر کے نامناسب رویے پر گفتگو میں بتایا کہ وہ اس پر خوفزدہ ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوارا اس نئے ریئلٹی شو میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہیں۔ حالیہ قسط میں انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکے ساتھ مذکورہ بالا واقع پیش آیا، ڈائریکٹر نے شراب نوشی کے بعد ایک رومانوی منظر کی اکیلے ریہرسل پر اصرار کیا۔
انہوں نے کہا یہ واقعہ فلم ’تنو ویڈ منو‘ کی کامیابی کے فوراً بعد کا ہے، جو میری پہلی بڑی لیڈ فلم تھی۔ اس فلم میں ہمیں 56 دن تک شوٹنگ کرنا تھی۔ ابتدا میں اس نے مجھ سے کہا کہ ڈائریکٹرز کو اپنے اداکاروں سے محبت ہونی چاہیے۔ اس کے بعد وہ میری خوبصورتی کے بارے میں شاعری کے پیغامات بھیجنے لگا، میں نے شائستگی سے اس کا جواب دیا۔
سوارا نے بتایا کہ انہیں ہیرو کے ساتھ ایک رومانوی منظر کی شوٹنگ کرنی تھی، لیکن ڈائریکٹر نے اصرار کیا کہ وہ اس منظر کی ریہرسل اکیلے اس کے ساتھ کریں۔ جس پر میں نے کہا کہ نہیں آپ اداکار اور کیمرہ مین کو بلائیں، ہم سب مل کر ریہرسل کرتے ہیں۔
بعد میں میں نے دیکھا کہ ڈائریکٹر اور کیمرہ مین شراب نوشی کر رہے تھے، کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک نوجوان لڑکی، جو ابھی 20 سال کی عمر کے ابتدائی برسوں میں ہو، وہ دو نشے میں دھت مردوں کے ساتھ ریہرسل کیوں کرے؟ میں بہت خوفزدہ ہو گئی تھی اور جتنی جلدی ممکن ہوا وہاں سے چلی گئی۔
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر نے 2009 میں فلم مدھو لال کیپ واکنگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم 2011 میں تنو ویڈ منو میں معاون کردار کے بعد انہیں نمایاں شناخت ملی۔ اس کے بعد انہوں نے رنجھنا، تنو ویڈ منو ریٹرن، پریم رتن دھان پایو اور ویر دی ویڈنگ جیسی فلموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی۔
2023 میں انہوں نے سیاست دان فہد احمد سے شادی کی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔ رائز اینڈ فال سیزن 2 کی میزبانی سابق بھارتی اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ کر رہے ہیں۔
