’کام کا تجربہ خوفناک رہا، بات کرنے تک کی تمیز نہیں‘ دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی کیلئے پوسٹ پر مداح حیران
بالی وڈ اداکارہ دیا مرزاکی اداکار نواز الدین صدیقی کیلئے شیئر کی گئی پوسٹ پر مداح بوکھلا گئے۔
اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر نواز الدین کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بظاہر نواز الدین صدیقی کے سرد رویے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نواز الدین کے ساتھ کام کرنے کو ’خوفناک تجربہ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ نہ بات کرنے کی تمیز ہے اور رویہ الگ ہی سطح کا، بالکل جارحانہ کردار ہے‘۔
یہی نہیں اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نواز الدین صدیقی کو ٹیگ بھی کیا تاہم ان کے سر د رویے کے حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی۔
’کام کا تجربہ خوفناک رہا، بات کرنے تک کی تمیز نہیں‘ دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی کیلئے پوسٹ پر مداح حیران
اسکرین شاٹ
دوسری جانب جواب میں نواز الدین نے لکھا کہ ’رویے میں کمی نکالنا آسان ہے کام میں نکال کر دکھائیے‘ ۔
’کام کا تجربہ خوفناک رہا، بات کرنے تک کی تمیز نہیں‘ دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی کیلئے پوسٹ پر مداح حیران
دونوں اداکاروں کی اس پراسرار پوسٹ پر کئی مداح حیران و پریشان نظر آئے تو وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو کسی حقیقی تنازعے کے بجائے محض ایک ‘پبلسٹی اسٹنٹ’ قرار دیتے ہوئے اداکار وں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ دیا مرزا کی نواز الدین کیلئے کی گئی ان کے نئے آنے والے پراجیکٹ ڈرامہ ’ڈاکٹر حسن‘ کی مارکیٹنگ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا اور نواز الدین ڈرامہ ’ ڈاکٹر حسن ‘ ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔
ایک صارف نے اداکاروں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی’ اگر آپ اپنے آنے والے پراجیکٹ کی تشہیر کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، تو براہِ کرم ایسا نہ کریں یہ انتہائی افسوسناک ہے‘۔
