پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 دسمبر 2026 (صبح 04:59) تک توسیع کر دی۔
ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
واضح رہے پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔
