نصیرآباد: قومی شاہراہ پر کھڑے پانی کا نوٹس، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر فوری کارروائی

22

 نصیرآباد – 19 اکتوبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے ڈی سی چوک قومی شاہراہ پر جمع پانی سے عوام کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر پہنچ کر میونسپل کمیٹی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کے ہمراہ تفصیلی جائزہ لیا اور کھڑے پانی کے فوری اخراج کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور شہریوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

Comments are closed.