جعفرآباد: زیرو پوائنٹ پر غیر قانونی اور اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

20

 نصیرآباد – 19 اکتوبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):

صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان کاکڑ اور سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی وحید شریف عمرانی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ریونیو پی ٹی اے بلوچستان حاجی جان محمد محمد حسنی نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ ڈیرہ اللہ یار زیرو پوائنٹ پر کارروائی کی۔

دوران چیکنگ بغیر روٹ پرمٹ، اوورلوڈ اور غیر قانونی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور نوٹسز جاری ہوئے۔

ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، روٹ پرمٹ ساتھ رکھیں اور مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے جیسے خطرناک عمل سے گریز کریں۔

اسسٹنٹ ریونیو حاجی جان محمد محمد حسنی نے کہا کہ بغیر اجازت گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے ٹینکرز، ٹرالرز اور بوزرز کے غیر قانونی روٹس سے سرکاری ریونیو کو نقصان اور شاہراہوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے کارروائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے جس سے حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

Comments are closed.