کوئٹہ: بلوچستان میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان
کوئٹہ – 19 اکتوبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):
محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، پیر کو بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.