بختیار آباد: اقلیتی برادری کے لیے مندر ہال کی تعمیر، ڈپٹی کمشنر سبی کا معائنہ
بختیار آباد – 19 اکتوبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):
ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت اقلیتی برادری کے لیے تعمیر ہونے والے مندر ہال کے کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے تعمیراتی معیار اور رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ اقلیتی برادری کو بہتر سماجی سہولیات حاصل ہوں۔
اقلیتی برادری کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ BSDI کے تحت مساوی ترقیاتی منصوبے حکومت کے وژن اور ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات کا مظہر ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بختیار آباد بازار کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ضلع سبی کے تمام علاقوں میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.