سبی: بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت متعدد سولرائزیشن منصوبے مکمل

19

سبی/لہڑی – 19 اکتوبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوامی فلاح اور پائیدار ترقی کے سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع سبی میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت متعدد سولرائزیشن منصوبے مکمل کر لیے گئے۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی، ونگ کمانڈر 52 ونگ کرنل زبیر، ایگزیکٹو انجینیئر اربن پلاننگ و ڈیولپمنٹ رازق مری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ایم اینڈ ای آفیسر پی پی ایچ آئی لالہ صمد عثمانی سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

مکمل ہونے والے منصوبوں میں سرکٹ ہاؤس سبی، گرلز ہائی اسکول دہپال کلاں، بوائز ہائی اسکول بکھڑا غلام بولک، بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول لونی، اور گرلز مڈل اسکول چمڑہ کارخانہ شامل ہیں۔ چمڑہ کارخانہ اسکول میں بچیوں میں یونیفارمز بھی تقسیم کی گئیں۔

مزید برآں آر ایچ سی لونی، آر ایچ سی لہڑی اور بی ایچ یو خیرواہ کے سولرائزیشن منصوبے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور پی پی ایچ آئی کے اشتراک سے مکمل کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان شفافیت اور معیار کے ساتھ منصوبے مکمل کر رہی ہے تاکہ شہری و دیہی عوام کو یکساں سہولیات فراہم ہوں۔

شرکاء نے BSDI منصوبوں کو علاقے کی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

Comments are closed.