سکردو میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لیے کانفرنس، اطالوی حکومت کے کردار کو سراہا گیا
📰 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سکردو ( خصوصی نمائندہ):
ای وی کے ٹو سی این آر (EvK2CNR) نے یونیورسٹی آف بلتستان کے تعاون سے 17 اکتوبر 2025 کو سکردو میں ماحولیاتی سیاحت (Ecotourism) کے موضوع پر ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مہمانِ خصوصی تھے۔
کانفرنس میں وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالمتین، ڈائریکٹر CKNP عابد علی، ڈائریکٹر ای پی اے جی بی خادم حسین، یو این ڈی پی کے ٹیکنیکل اسپیشلسٹ فہیم احمد، ای وی کے ٹو سی این آر پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندہ ریاض الحسن، اور الپائن کلب آف پاکستان، AKRSP، GBRSP، دیوسائی نیشنل پارک کے نمائندگان سمیت بلتستان یونیورسٹی کے طلباء و
اساتذہ نے شرکت کی۔
راجہ ناصر علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ
> “تمام اسٹیک ہولڈرز میں ماحولیاتی سیاحت کے حوالے سے حساسیت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔”
انہوں نے گلگت بلتستان کے نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ اور ماحول دوست سیاحت اپنانے پر زور دیا اور ماحولیاتی تحفظ میں اطالوی حکومت کے کردار کو سراہا۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے کہا کہ ماحولیاتی سیاحت پر اس نوعیت کی کانفرنسز نوجوان نسل میں شعور اور ذمہ داری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اور یونیورسٹی آئندہ بھی
ایسے اقدامات کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔
یو این ڈی پی کے فہیم احمد نے واٹر فار ڈیویلپمنٹ منصوبے کے تحت ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
قبل ازیں، عارف حسین (ریجنل منیجر EvK2CNR) نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے ادارے کے گزشتہ 20 سالہ ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔
ادارہ جاتی نمائندگان نے اکو ٹورزم کے مختلف پہلوؤں پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔
تقریب کا اختتام اورنگزیب (ای وی کے ٹو سی این آر) کے شکریہ کلمات پر ہوا۔
یہ کانفرنس واٹر فار ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت منعقد کی گئی، جسے یو این ڈی پی اور ای وی کے ٹو سی این آر کے اشتراک سے اطالوی حکومت کے مالی تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.