بنوں میں زور دار دھماکہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا
بنوں (محمد زیب)
تھانہ میریان کی حدود میں واقع مزنگہ پولیس چوکی کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس کی بروقت فائرنگ سے بارود سے بھری زرنج رکشہ ٹارگٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی دھماکے سے تباہ ہوگئی۔
ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق، رکشہ میں بھاری مقدار میں بارود نصب تھا جو کسی بڑی کارروائی کے لیے استعمال ہونا تھا، تاہم پولیس کی فوری کارروائی سے ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔
دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Comments are closed.