پشاور رنگ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، چار زخمی
پشاور (محمد زیب)
لنڈی ارباب رنگ روڈ کے مقام پر ایک موٹر کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمع ایمبولینس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
حادثے میں محمد عمر (20 سال)، احمد عمر (18 سال)، فرہان عمر (22 سال) اور یوسف عمر (20 سال) زخمی ہوئے، جبکہ ارسلان عمر (33 سال) موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا۔
Comments are closed.