پاک چین ٹیکنیکل و ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر میں نئی تربیتی کورسز کی منظوری

16

گوادر، 18 اکتوبر (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ ):
پاک چین ٹیکنیکل و ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCT&VI)، یونیورسٹی آف گوادر میں منعقدہ تیسری بورڈ آف اسٹڈیز کے اجلاس میں بوٹ میکنگ، انجن ریپئرنگ، سولر الیکٹریکل ورک، موبائل ریپئرنگ، لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ سمیت متعدد نئے تربیتی کورسز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی سی ٹی اینڈ وی آئی نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میکاٹرونکس پروگرام کی جگہ روبوٹک انجینئرنگ پروگرام متعارف کرایا جائے گا تاکہ طلبا کو عصرِ حاضر کی صنعتی ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔

نئے کورسز کے داخلے جلد شروع ہوں گے تاکہ گوادر اور مکران کے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔

حال ہی میں ادارے نے مصنوعی ذہانت، ای کامرس، فری لانسنگ، اور موبائل ایپ ڈیولپمنٹ جیسے مختصر کورسز شروع کیے جن میں خواتین طلبا کی شمولیت میں خوش آئند اضافہ دیکھا گیا۔

Comments are closed.