میر علی میں خودکش حملہ ناکام، چار خوارج ہلاک — سیکیورٹی فورسز محفوظ

17

میر علی، شمالی وزیرستان — 17 اکتوبر 2025:
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران چار حملہ آور ہلاک کر دیے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد تین مزید خوارج نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے باعث تینوں حملہ آور کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق “الحمداللہ! سیکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا”۔

مزید بتایا گیا کہ صرف گزشتہ دو دنوں میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مختلف کارروائیوں میں جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.