گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈی آئی خان کا دورہ — پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے شہداء کو خراجِ عقیدت

18

ڈی آئی خان، 16 اکتوبر 2025:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے گھروں کا خصوصی دورہ کیا۔

گورنر نے شہداء کے لواحقین سے ان کی رہائشگاہوں پر ملاقاتیں کیں اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ شہداء کے اہلخانہ کا دکھ بانٹنے اور بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ اپنے شہداء کی قربانیوں کا مقروض ہے، اور حکومت ان کے اہلخانہ کی دلجوئی اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

Comments are closed.