ڈی آئی جی لاڑکانہ کی ہدایت پر وائٹ کین ڈے کی خصوصی تقریب

اے ڈی آئی جی پی اسرار احمد بروہی مہمانِ خصوصی، نابینا بچوں میں تحائف تقسیم

18

  عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاڑکانہ، 15 اکتوبر 2025:
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس لاڑکانہ رینج کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی آئی جی پی لاڑکانہ رینج نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ، ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی یومِ سفید چھڑی کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر لاڑکانہ یونیورسٹی، ڈائریکٹر جنرل SPDPA اور شہر کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
جناب ایڈیشنل ڈی آئی جی صاحب نے بچوں سے ملاقات کی، ان میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے اور ڈی آئی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔

تحائف ملنے پر بچوں نے خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسرار احمد بروہی نے کہا کہ

> “نابینا بچوں کی خدمت کرنا ایک مثالی عمل ہے، معاشرے کے ہر فرد کو ان بچوں کی کفالت اور تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ

> “یہ ہماری اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ان پھولوں جیسے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔”

Comments are closed.