ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کا انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ

والدین سے اپیل کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں

14

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیرآباد، 16 اکتوبر :
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے ڈی ایس وی نصیرآباد ثناء اللہ کے ہمراہ جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں قبہ شیر خان کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی، حاضری اور فیلڈ میں موجودگی کا جائزہ لیا۔

والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے، 100 فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے، فیلڈ میں کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ کی جائے۔

Comments are closed.