پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 16 اکتوبر 2025:
وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ اگلے پندرہ دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کو متوازن رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments are closed.