کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی اشتعال انگیزی — پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد پوسٹیں اور ٹینک تباہ

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کرم (14 اکتوبر): سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنۂ خوارج نے پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے انتہائی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی جگہوں پر آگ بھڑک اُٹھی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طالبان ٹینک مکمل طور پر تباہ

کر دیا گیا، اور جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے بعد ازاں ایک اور کارروائی کے دوران طالبان کے چلتے ہوئے ٹینک کو انتہائی مہارت سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ تباہ شدہ ٹینک کی فوٹیج بھی دیکھی

جا سکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج مکمل چوکس ہے اور کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان ہر لمحہ تیار ہیں۔

Comments are closed.