گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کل نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے

12

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پشاور، 14 اکتوبر 2025:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ کل نومنتخب وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق حلف برداری کی تقریب کل (بروز بدھ) شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہو گی، جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نومنتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔

تقریب میں صوبائی اسمبلی کے اراکین، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

Comments are closed.