معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ کی چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جناب علی بیگ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

15

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گلگت، 14 اکتوبر:
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جناب علی بیگ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں شفاف عدالتی نظام، عوام کو انصاف کی فراہمی، اور انتظامی و عدالتی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایمان شاہ نے عدلیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں عدلیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔

چیف جسٹس جناب علی بیگ نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ جاتی ہم آہنگی اور تعاون سے بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی اعتماد کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جو باہمی احترام اور گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کی عکاس تھی۔

Comments are closed.