بلوچستان حکومت کا سرکاری دفاتر کے لیے موسمِ سرما کے اوقات کار کا اعلان
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 14 اکتوبر 2025:
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) حکومتِ بلوچستان نے صوبے کے تمام انتظامی محکموں اور ان کے ماتحت دفاتر کے لیے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ اوقاتِ کار 15 اکتوبر 2025 سے 14 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے، جو کہ ہفتہ میں پانچ دن کے ورکنگ ویک کی بنیاد پر ہوں گے۔
پیر تا جمعرات: صبح 8:30 بجے تا شام 4:00 بجے (نماز/لنچ کا وقفہ: 1:30 تا 2:00 بجے)
جمعہ: صبح 8:30 بجے تا دوپہر 3:30 بجے (نماز جمعہ/لنچ کا وقفہ: 1:15 تا 2:15 بجے)
محکمہ کے مطابق، ان اوقاتِ کار کا اطلاق ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں (یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز) پر نہیں ہوگا، تاہم صحت و تعلیم کے محکموں کے دیگر انتظامی دفاتر چھ روزہ ورکنگ ویک کے تحت کھلے رہیں گے۔
یہ فیصلہ موسمِ سرما کے دوران انتظامی کارکردگی میں بہتری اور دن کی روشنی کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.