سوات میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملے کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی شدید مذمت

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد (14 اکتوبر): خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے صحت کارکنان اور سیکیورٹی اہلکار دراصل قوم کے ہیرو ہیں، ان پر حملہ دراصل انسانیت پر حملہ ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید لیویز اہلکار یاسین کی بہادری اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم مضبوط ہے، اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا تشدد اس مشن کو روک نہیں سکتا۔ خاتونِ اوّل نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Comments are closed.