وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان کے اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پر اظہارِ مسرت

16

اسلام آباد (14 اکتوبر): وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک رکن منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کے مؤثر اور مثبت کردار کا ثبوت ہے۔

وزیرِاعظم آفس کے میڈیا وِنگ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر انصاف، برابری اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل میں فعال کردار ادا کرے گا۔

Comments are closed.